نئی دہلی، یکم جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ معاملے میں تمام ملزمان کو بری کئے جانے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج دینے والی درخواستوں پر جلد سماعت کی سی بی آئی کی درخواست پر سابق وزیر مواصلات اے راجا اور دیگر سے جمعہ کو جواب مانگا۔سی بی آئی نے درخواستوں پر سماعت پیش سیٹ 24 اکتوبر سے پہلے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔عدالت نے اس معاملے میں بری کئے گئے تمام افراد اور کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے اور معاملے کو 30 جولائی کو سماعت کے لئے درج کیا ہے۔جسٹس اے کے چاؤلہ نے سی بی آئی کے وکیل سے پوچھا کہ ایسا کیا خاص ہے کہ اس معاملے کی فوری سماعت کی مانگ کر رہے ہیں۔عدالت نے سوال کیاکہ اب اتنی جلدی کیا ہے۔مرکزی حکومت کے مستقل وکیل رپدمن بھاردواج نے کہا کہ یہ قومی اہمیت کا اور بین الاقوامی پہنچ والا مسئلہ ہے اور اس کی سماعت اکتوبر سے پہلے کیا جانا چاہیے۔